سعودی عرب کا پاکستانیوں کے ویزوں کی مدت بڑھانے کا اعلان


اسلام آباد: کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب نے ملک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے انٹری اور ایگزٹ ویزوں کی مدت بڑھانے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان سعودی وزیرافرادی قوت عبداللہ بن نصیر نے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار علی بخاری سے ویڈیو لنک پراہم رابطہ کے بعد کیا ہے۔

سعودی عرب نے ملک میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کیلئے ویزے کی توسیع بالکل مفت کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں کورونا کے 1122 نئےمریضوں کی تصدیق

سعودی وزیر نے زلفی بخاری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی کمپنیوں سے بر طرف کیے گئے ملازمین سے بھی تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی محنت کشوں کو مکمل تنخواہ اور بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائی جائےگی۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھرپورتعاون کی یقین دہانی پر سعودی وزیرسے اظہار تشکر کیا اور دونوں نے مشکل وقت میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہرقسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتےہیں۔ سعودی حکام پاکستانی مزدوروں سےتعاون بڑھائیں۔

زلفی بخاری نے سعودی عرب سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی بھی درخواست کردی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp