مظفر آباد: آزاد کشمیر کے ضلع بالائی وادی نیلم کاعلاقہ سرگن گلیشئر کی زد میں آکر دب گیا۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان: برفانی طوفان اور بارشیں 105 انسانی جانیں نگل گئیں
ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں۔ تاہم گلیشئر کی زد میں آکر 2 دکانیں تباہ ہو گئی ہیں۔