بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے ویب سائٹ کا آغاز


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لیے  ویب سائٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب ویب سائٹ covid.gov.pk پر پروازوں کا شیڈول موجود ہوگا، یہ معلومات ویب سائٹ پرکلک کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اس ضمن میں جاری بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ ویب سائٹ پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئےحکومتی پالیسیاں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد واپس لانا چاہتے ہیں،اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے، ویب سائٹ کے ذریعے عوام حکومتی پالیسیوں سے آگاہ رہ سکیں گے۔


متعلقہ خبریں