اسلام آباد: معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔
کورونا وائرس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 6 ہزار پاکستانیوں کو ہر ہفتہ پاکستان واپس لاسکیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے143افراد جاں بحق، 7481متاثر
معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ تمام فیصلے صوبوں کی مشاورت سے ہورے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ایسے ممالک تھے جہاں تک ہماری رسائی نہیں تھی۔ رواں ہفتے سے کچھ کمرشل پروازوں کو بھی اجازت دے رہے ہیں۔