اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا کے اثرات پر قابو پانے کے لیے ایک ہزار 200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے چینی سفیر یاوَژنگ نے ملاقات کی۔ مشیر خزانہ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔
مشیر خزانہ نے چینی سفیر کو پاکستان کےاقتصادی ریلیف پیکیج سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ صحت عامہ، مستحقین کی مالی امداد اور اقتصادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ کورونا کے اثرات پر قابو پانے کے لیے ایک ہزار 200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسٹیٹ بینک نے دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی
انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور کارکنوں کے لیے 200 اور ایس ایم ای کے لیے 100 ارب روپے رکھے ہیں اور احساس پروگرام کے تحت مستحقین کے لیے 144 ارب روپے کی نقد امداد دی جا رہی ہے۔