واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد تصدیق شدہ نہیں ہے۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق امریکی حکومت نے اب تک ہلاکتوں کے تصدیق شدہ اعداد و شمار نہیں بتائے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیونٹی سورسز اور تدفین کے اداروں کے اعداد و شمار اندازوں پر مبنی ہیں۔ یہ اعدادو شمار مصدقہ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی
ترجمان سفارتخانے کے مطابق شکاگو، لاس اینجلس اور ہیوسٹن کے قونصل خانوں نے غیر رسمی رپورٹس جاری نہیں کیں۔ صورتحال ہر لمحہ بدل رہی ہے۔
ترجمان پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے مطابق سفارتخانہ اور امریکہ میں تمام قونصل خانے پاکستانیوں سے رابطہ میں ہیں۔ سفارتی مشنز امریکہ میں پاکستانیوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔