چین سے آنے والا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے، این ڈی ایم اے

کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) چین سے آنے والا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں جبکہ آرمی چیف نے 11 آرمی لیبارٹریزبھی ٹیسٹنگ کے لیے دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور مشینوں کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستان میں اس وقت 75 دن تک ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے اور یہ کہنا درست نہیں کہ ٹیسٹ کم ہو رہے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ جن میں علامات ظاہر ہو رہی ہیں صرف انہی کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ فوج کے تعاون سے اسپتالوں میں خود سامان پہنچا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا سے 4788 افراد متاثر، 71 ہلاک

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں کے لیے حفاظتی سامان کل تک پہنچ جائے گا جبکہ خیبر پختونخوا کے چھوٹے بڑے اسپتالوں میں سامان پہنچ چکا ہے۔ این ڈی ایم اے کے تحت خریداری میں صوبائی فنڈز استعمال نہیں ہو رہے۔

وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔


متعلقہ خبریں