عثمان بزدار شو بازی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

اپوزیشن آرام کرے، حکومت پنجاب کا مشورہ

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سردارعثمان بزدار نے ثابت کر دیا وہ شو بازی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ،عوام کو بے آسرا نہیں چھوڑیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں چوبیس گھنٹے میں ڈیڑھ ارب کی مالی امداد کی تقسیم سے پنجاب حکومت کی مستعدی واضح ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر رجسٹریشن کرانے والوں کی جانچ پڑتال اور امداد کی فراہمی کی رفتار کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، پنجاب حکومت نے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کرا دیا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ انصاف امداد پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والے باقی افراد کو بھی جانچ پڑتال کے بعد امداد جاری ہوگی۔

مسرت جمشید چیمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مستحق اور ایک خاندان سے کئی کئی افراد رجسٹریشن نہ کرائیں ،جانچ پڑتال میں وقت ضائع ہوتا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کئی شعبوں کے لیے 30 جون 2020تک جی ایس ٹی کی شرح صفر فیصد کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں