گھوٹکی فیڈر سے دو نایاب ڈولفنز کو بچا لیا گیا


سکھر: محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے دریائے سندھ سے گھوٹکی فیڈر میں بھٹک کر پھنچنے والی دو نایاب بلائنڈ ڈولفنز کو نے بچا لیا۔

علاقہ مکینوں کے اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اوباوڑو کے قریب گھوٹکی فیڈر پہنچیں اور 6 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں نایاب ڈولفنز کو بچا لیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: سمندر کی صفائی کا 70 فیصد کام مکمل، پاک بحریہ

ڈپٹی کنزرویٹر جنگلی حیات عدنان کے مطابق پکڑی گئی ڈولفنز دریائے سندھ میں چھوڑیں دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں