فواد چوہدری کی این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو وارننگ

ملک بھر میں کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے۔

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے صوبائی حکومتوں کو این ڈی ایم اے کو وارننگ جاری کر دی۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی حکومتوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو وارننگ دینا چاہتا ہوں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر بیمار مریض کو ٹیسٹ صحتمند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا سے پاکستان میں20 اموات، 1717 متاثر

انہوں نے کہا کہ جب تک ڈی آر اے پی پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق کرتا ہے آپ درآمد کریں لیکن کریں لیکن صرف تصدیق شدہ کٹس۔


متعلقہ خبریں