مشکل فیصلے کرنے کا وقت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوٹو: ہم نیوز


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے  سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے اہل وطن کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن کشمیری بہن بھائیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

کورونا: فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم

ہم نیوزکے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری بھارتی بربریت کا شکار ہیں اور وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ قدرتی آفت کوروناوائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان موجودہ صورتحال میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام کور کمانڈرز کانفرنس میں لائن آف ایکشن کا جائزہ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے مسلح افواج کی میڈیکل کورکو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت  نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا ہے۔

کورونا وائرس لاک ڈاؤن: کراچی میں خلاف ورزی پر 222 گرفتار، 33 پر مقدمات درج

ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کیا کہ تمام اسکول بند ہیں اورتمام اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی۔انہوں نے کہا کہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ صرف فوڈ سپلائی کے لیے استعمال ہوگی۔

میجرجنرل بابرافتخار کے مطابق تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس انٹرنیشنل فلائٹس کے لیے چاراپریل تک بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انفرادی و اجتماعی طور پر مشکل فیصلے کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خطرے پر قابو پانے کے لیے پاک افواج عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ نقل وحرکت کو محدود رکھنا ہی اس مہلک وبا سے بچاوَکا واحد حل ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس وقت ترقی یافتہ ممالک بھی کورونا وائرس کے سامنے بے بس نظرآرہے ہیں۔

کورونا آگاہی مہم: صدر مملکت کے علماء و مشائخ سے رابطے

ہم نیوز کے مطابق میجرجنرل بابرافتخارنے کہا کہ چیلنجوں کا سامنا کر کے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر ہمیں یکجا ہو کر اکھٹا ہونے کی ضرورت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے ایک ماہ کی تنخواہ اس وبا سے نمٹنے کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس: ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

عوام الناس سے انہوں نے اپیل کی کہ وہ خود کو گھروں تک محدود رکھیں کیونکہ انفرادی حفاظت ہی مجموعی حفاظت ہے۔


متعلقہ خبریں