ہوانا: کیوبا نے موزی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹروں اور نرسز کی ٹیمیں یورپ کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اٹلی روانہ کردی ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں 546 کے اضافے کے بعد ہلاکتوں کی مضموعی تعداد 30 ہزار پچانوے ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اٹلی نے کیوبا سے ڈاکٹروں اور نرسز کی ٹیمیں بھیجنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد کیریبین جزیرے نے 52 افراد پر مشتمل ڈکٹروں اور نرسز کی ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کیوبا کی جانب سے بھیجی گئی یہ پہلی ایمرجنسی ٹیم ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13,556ہو گئی
کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے کیوبا نے دینا بھر میں چھ ممالک میں اپنی میڈیکل ٹیمیں بھیجی ہیں، جن میں وینز ویلا اور نکارا گوا شامل ہیں۔
کیوبا کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر لیورناڈو فرنینڈز کا کہنا ہے کہ ہم سب خوفزدہ ہیں لیکن یہ ہمارا انقلابی فرض ہے کہ ہم اسے پورا کریں، لہذا ہم خوف کو نکال کر ایک طرف رکھ رہے ہیں اور اٹلی اپنی ٹیمیں بھیج رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جو یہ کہتے ہیں ہم خوفزدہ نہیں ہیں وہ سپر ہیروز ہیں، ہم سپر ہیروز نہیں ہیں لیکن ہم انقلابی ڈاکٹر ہیں۔