جرمنی کے وزیر خزانہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

جرمنی کے وزیر خزانہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

برلن: جرمنی کے وزیر خزانہ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر خارجہ اولاف شُلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا گیا تو مثبت آ گیا۔

جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ہم سب کو مل کر لڑنا ہو گا اور اسے شکست دینا ہو گی۔

واضح رہے کہ جرمنی میں اب تک کورونا وائرس سے 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 12 ہزار 327 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثر 105 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ دو افراد کی حالت نازک ہے۔

جرمنی نے بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں امریکہ: کورونا وائرس امدادی پیکیج کیلئے100 بلین ڈالرمنظور

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 8 ہزار 982 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

چین میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 245 ہوگئی ہے جب کہ 80 ہزار928 افراد متاثر ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے 69 ہزار 614 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں