کورونا وائرس: عمان نے سیاحوں کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا

کورونا وائرس:عمان نے سیاحوں کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا

فائل فوٹو


عمان کی وزارت سیاحت نے کورونا وائرس کے سبب سیاحوں کو ملک چھوڑ کر اپنے آبائی ممالک واپس جانے کا کہہ دیا ہے۔

عمان کی وزارت سیاحت نے سفری اور سیاحت کی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاحوں کے گروہوں کو سلطنت چھوڑنے اور کورونا وائرس کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اپنے ممالک واپس جانے کا مشورہ دیں۔ وزارت نے کہا کہ سیاحوں کے لئے، جو اس وقت سلطانیت میں ہیں،بہتر ہے کہ وہ اپنے گھر واپس چلے جائیں۔

اس سے قبل سلطنت عمان نے ہلاکت خیز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے غیر ملکیوں کی ریاست میں آمد پر پابندی لگا دی تھی۔

عمان کی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے سخت اقدامات کا مقصد وبائی صورت اختیار کرنے والے ہلاکت خیز وائرس کو ریاست میں پھیلنے سے روکنا ہے۔

یہ اقدامات اور کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے تشکیل دی گئی نئی کمیٹی کی سفارشات پر اٹھائے گئے ہیں۔

پابندی کا اطلاق 17مارچ دوپہر 12بجے سے پاکستان سمیت تمام ممالک کے باشندوں پر ہوگا اور یہ پابندی30دن کیلئے لگائی گئی ہے۔

قبل ازیں عمان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے تمام تعلیمی ادارے اور کھیل کی سرگرمیاں معطل کردیں، حکومت نے عدالتی کارروائیاں محدود کرنے اور نئے سیاحتی ویزے بھی جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں