جہاں کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے وہاں کئی ممالک نے اس مہلک وائرس سے لوگوں کو بچانے کے لیے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچنے کے ساتھ ساتھ تنہائی سے جان چھڑانے کے لیے لوگوں نے نت نئے اور انوکھے طریقے اپنانا شروع کردیے ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
یورب میں جہاں اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 25 سو سے تجاوز کر گئی ہے جس کی وجہ سے پوری قوم ایک طرح سے تالہ بند ہے۔ اس تمام لاک ڈاؤن اور سماجی رابطوں پر پابندی کے دوران لوگوں نے تنہائی اور آئیسولیشن سے جان چھڑانے کے لیے انوکھے طریقے اپنا شروع کردیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دو اطالوی مرد ہمسایوں کو ایپارٹمنٹ کی کھڑکیوں کے باہر ٹینس کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کھڑکیوں کے باہر کھیلے جانے والے اس ٹینس گیم کو لاکھوں لوگوں نے اب تک سوشل میڈیا پر دیکھا ہے اور لوگ اس سے بڑے محضوظ ہورہے ہیں۔
wow an amazing tennis game lol #tennislover
?: @GsaLegrand pic.twitter.com/Dx0w7F2OFq pic.twitter.com/erCxan88Gc
— Pam (@pamsareesuth) March 16, 2020
یورپ کے ہی اور ملک اسپین میں کورونا وائرس سے جہاں ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دو سو سے زائد افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فٹنس انسٹرکٹر کو گھر کی چھت سے ہی لوگوں کو ورزش کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8010 ہو گئی
چونکہ اسپین نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاص علاقے کے رہائشیوں کو چھت پر کھڑے فٹنس انسٹرکٹر کی سربراہی میں اپنی اپنی بالکونیوں میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے بھی خود کو الگ تھلک رکھنے والوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں اور اسپین کے لوگ اس کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے جس میں امریکی ریاست کیرولینا میں ایک خاتون نرسنگ ہوم کے قرنطینہ میں داخل اپنے دادا کو کھڑکی کے باہر سے اپنی منگنی کو انگوٹھی دیکھا رہی ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے اس ویڈیو کو پسند کیا ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مسلسل شیئر ہورہی ہے۔
Restrictions at healthcare facilities across the country are in place to keep vulnerable age groups safe.
For Carly Boyd, who got engaged over the weekend, that meant sharing her news with her grandfather through the window of his room.
-From WECT N. Carolina pic.twitter.com/gNARP0vM00— Chris Radtke (@ahsradtke) March 17, 2020