کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
فرنچ اوپن اب 20 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ 24 مئی سے7 جون کے درمیان پیرس میں اسٹیلڈ رولینڈ گاروس میں ہونا طے تھا۔
فرنچ ٹینس فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران نے دنیا بھر کی آبادیوں کو متاثر کیا ہے۔ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب طے شدہ تاریخوں میں ٹورنامنٹ کرانا ممکن نہیں تھا۔ اسلیے اس ٹورنامنٹ کو ستمبر تک ملتوی کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سال 26 فروری کو مشہور روسی کھلاڑی اور پانچ بار چیمپئن رہنے والی ماریہ شراپوا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ یہ اعلان انہوں نے ویگ اینڈ وینٹی میگزین میں لکھے اپنے کالم میں کیا تھا۔
ماریہ شراپوا نے 2004 میں صرف 17 سال کی عمر میں دنیا کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سیرینا ویلیمز کو ومبلڈن کے فائنل میں ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
32 سالہ ماریہ شراپوا نے آخری بار فرنچ اوپن 2014 میں جیتا تھا۔ ماریہ شراپوا نے فرنچ اوپن ٹائٹل دو مرتبہ جیتا تھا۔
روسی کھلاڑی صرف 7 سال کی عمر میں پروفیشنل ٹریننگ کے لیے فلوریڈا امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔
مزید پڑھین: پاکستان کی بھارتی بہو اپنی ٹینس رینکنگ بہتر بنانے کیلئے پر عزم
پانچ بار چیمپئن رہنے والی ٹینس اسٹار نے آخری بار 2020 میں اسٹریلین اوپن میں شرکت کی تھی، جس میں پہلے ہی راؤنڈ میں وہ ڈونا ویکک کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہوگئی تھی۔