پشاور: کورونا وائرس کی آڑ میں ذخیرہ اندوزی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا (کے پی) نے محکمہ خوراک کو نگرانی کے احکامات جاری کر دیے۔
محکمہ خوراک فیلڈ افسران کو گندم، چینی، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سپلائی پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان علما کونسل نے کورونا کے پیش نظر فتویٰ جاری کر دیا
کے پی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف متحرک رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ممکنہ ذخیرہ اندوزوں کی ہر ضلع میں فہرست تین دن کے اندر مرتب کی جائے۔
خیال رہے کہ تفتان سے خیبرپختونخوا پہنچنے والے 15 افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم نے تصدیق کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ تفتان سے آنے والے 19 افراد کو ڈی آئی خان قرنطین مرکز میں رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان علما کونسل نے کورونا کے پیش نظر فتویٰ جاری کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے یہ پہلے پازیٹیو کیسز ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مریضوں کا ڈی آئی خان کے محفوظ قرنطین مرکز میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔