کورونا کے پیش نظر طلباء کے بعد تعلیمی اداروں کے عملے کو بھی چھٹیاں


اسلام آباد: کورونا وائرس کے پیش نظر طلبا کے بعد تعلیمی اداروں کے عملے کو بھی چھٹیاں دے دی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل ڈائیرکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے چھٹیوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسکولوں میں اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کا خوف، امیر افراد محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں نکل پڑے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگلے احکامات تک تمام اداروں میں داخلے کا تمام عمل معطل ہوگا۔

کوئی بھی ادارہ کسی بھی درخواست دہندہ کو رجسٹریشن فارم جاری نہیں کرے گا جبکہ داخلے کے عمل کا نظرثانی شدہ شیڈول مقررہ وقت پر جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں