راوالپنڈی: راولپنڈی میں فائرنگ کے دو مخلتف واقعات میں سات افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کوہاٹی بازار میں دو گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے۔ دو افراد جسم پر گولیاں لگنے سے زخمی جبکہ ایک شخص سر پر لاٹھی لگنے سے زخمی ہوا۔
ڈرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقع اعوان کالونی میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی میں بھائی نے دو بہنوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی
پولیس کے مطابق زخمی افراد میں جاوید مسیح، شماعون مسیح، عارف مسیح اور شازیب میسح شامل ہیں۔۔
فائرنگ کے بعد ایس ایچ او تھانہ صادق آباد طاہر ریحان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
ایس ایچ او طاہر ریحان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔