پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز اسپین میں ہیرو


میڈرڈ: کورونا وائرس کے پیش نظر اسپین میں پاکستانی ٹیکسی سیکٹر نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فری سروسز فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ ایمرجنسی کی خلاف ورزی پر  سو یورو سے چھ لاکھ یورو تک جرمانہ یا تین ماہ سے ایک سال تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اس مشکل گھڑی میں، پچاسی ہسپانوی ڈرائیورز نے بھی اس مہم میں ساتھ  دینے کے لئے نام لکھوا دئیے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سےدنیا بھر میں6516 اموات

اسپین کی فضائیں رات 8 بجے تالیوں سے گونج اٹھیں۔ عوام نے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو تالیاں بجا کر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

اسپین میں کورونا وائرس سے دوسوبانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 948 ہوگئی ہے جن میں تین پاکستانی نوجوان بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں