کورونا وائرس : چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی


اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ  نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر سے متعلق سفارشات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی۔

کمیٹی میں ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز، ضلعی انتظامیہ، بار ایسوسی کونسل اور بار ایسوسی ایشنز کے صدور شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : انتظامیہ نے اسلام آباد میں کورونا الرٹ جاری کر دیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ کمیٹی پیر کے روز اجلاس کر کے فوری اقدامات سے متعلق سفارشات پیش کرے۔

جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جج راجہ جواد عباس کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ محمد اعظم خان اور رخشندہ شاہین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

علاوہ ازیں وزارت صحت کا نمائندہ، ڈی سی اسلام آباد، وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار، صدر اسلام آباد بار اور رجسٹرار ہائیکورٹ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں


متعلقہ خبریں