ہماری کرپشن کا ٹرائل ٹی وی پر دکھایا جائے، شاہد خاقان عباسی

ہماری کرپشن کا ٹرائل ٹی وی پر دکھایا جائے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری کرپشن کا ٹرائل ٹی وی پر دکھایا جائے۔ انہوں ںے نئے انتخابات کے انعقاد کو ملکی مسائل کا واحد حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں کہ ملک آگے کیسے چلے گا؟

بھاگنا مشکل نہیں،تین گھنٹے میں کابل سے رابطہ کرسکتا ہوں:شاہد خاقان

ہم نیوز کے مطابق وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی خطاب کیا۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے مضبوط پاکستان ہی کشمیر کے حق میں ہے لیکن مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موجودہ حکومت کے اقدامات ناکافی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمرانوں کے رویے بڑے اہم ہوتے ہیں جب کہ موجودہ حکمران تو غیر سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر موجودہ حکومت نے پانچ سال پورے کرلیے تو آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کہیں نظر نہیں آئے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج وزرا اربوں روپے کی کرپشن کررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ ملک چلانے کی صلاحیت صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کی حکومت نے جتنے قرضے پانچ سال میں لیے تھے اس سے زیادہ قرضے موجودہ حکومت نے صرف 15 ماہ میں لے لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی۔

اگر کشمیر گر گیا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا،وزیراعظم آزاد کشمیر

شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کی حکومت تاریخ کی بہترین حکومت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے شاہد خاقان عباسی کو آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کا محسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی جرات و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں کا انہوں نے بڑی جرات سے سامنا کیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جس طرح شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر اعظم آزادکشمیر کو آئینی حقوق دیے اس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی وجہ سے آج آزادکشمیر حکومت اپنے ترقیاتی وسائل پورے کر رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک اور پارٹی کو شاہد خاقان عباسی جیسے صاف ستھرے لیڈر کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی غیر موجودگی میں شاہد خاقان عباسی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ نواز شریف ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں لیکن ان کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ہمیں تشویش ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں انہیں بتا دیا تھا کہ وزیراعظم آپ ہیں لیکن میرے لیڈر نواز شریف ہیں۔

حکومت گرانے یا مائنس ون فارمولے کے حمایتی نہیں، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں شفاف انتخابات ہوتے تو آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل (ن) آزاد کشمیر میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں بھی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔


متعلقہ خبریں