اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور شوگر ملز مالک جہانگیر ترین نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو سستے دام چینی دینے کی پیش کش کردی ہے۔
چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین کو لکھے گئے خط میں جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی دینے کی پیشکش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا اوپن ٹینڈر اور نقد رقم پر یوٹیلٹی اسٹورز کو 67 روپے فی کلو چینی دینے کو تیارہوں۔ 67 روپے فی کلو چینی دینے کی آفر کو میڈیا پر غلط تاثر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب: پی پی کل شوگر ملز مالکان کے خلاف کل دھرنا دے گی
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے بغیر ٹینڈر کے جہانگیر ترین سے چینی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ شوگر مالکان سے بغیر ٹینڈر کے چینی خریدنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد شوگر مالکان سے چینی خریدی جائیگی۔