کورونا وائرس عالم گیر وبا بننے کے قریب، عالمی ادارہ صحت

کورونا: ویکسینیشن نہ کرانا اور کم ٹیسٹ، نئی اقسام کی پیدائش کا سبب ہیں، عالمی ادارہ صحت

فائل فوٹو


جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالم گیر وبا بننے کے قریب ہے اور اس سے  لوگوں کو سنگین عارضے بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

منگل کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں اموات کی شرح فلو سے کہیں زیادہ ہے اور اب تک اس سے دنیا بھر میں 3 اعشاریہ 4 فیصد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وائرس کو اب بھی مناسب اقدامات کر کے اسے روکا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے ایک سو بارہ ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہزار ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے اٹلی میں ہلاکتیں بڑھ گئیں

مجموعی طور پر ایک لاکھ چودوہ ہزار سے زائد افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جب کہ دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ 63 ہزار مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس چین سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور وہاں 3136  افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں وائرس سے 22 افراد ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ایران میں دو سوسینتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران نے ستر ہزار قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

 اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چار سو تریسٹھ ہوگئی۔ اسپین میں تیس افراد کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں