کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار ہو گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار ہو گئی ہے اور یہ وائرس ایک سو بارہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔

مجموعی طور پر ایک لاکھ چودوہ ہزار سے زائد افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جب کہ دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ 63 ہزار مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

 اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چار سو تریسٹھ ہوگئی۔ اسپین میں تیس افراد کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3660 ہوگئی

اطالوی وزیراعظم نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی اور اٹلی میں عوامی اجتماعات اور سفرپر پابندی لگا دی گئی۔

وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹلی کی ایک کروڑ 60 لاکھ کی آبادی پر مشتمل 11 صوبوں میں لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث ایران میں دو سوسینتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران نے ستر ہزار قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

امریکہ میں وائرس سے 22 افراد ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں بھی ایک شخص اس مرض کے باعث ہلاک ہو چکا ہے۔

افغانستان میں 4 ، مالدیپ میں  2  بنگلہ دیش میں3 جبکہ سری لنکا، بھوٹان، نیپال میں ایک ایک کیس کی تصدیق کی کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں سنٹرل بورڈ کے امتحانات میں طالب علموں کو ماسک پہن کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کورونا وائرس کی روک کے لئے عالمی ادارہ صحت کو ایک کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں