نصیر آباد: بلوچستان کے گلوکار وہاب علی بگٹی کی مدھر آواز اور بلوچی موسیقی کی مٹھاس نے سننے والوں پر سحر طاری کر دیا۔
بلوچستان کے سازندوں کا نیا انداز ہر ایک کو خوب بھایا۔ گلوکار وہاب علی بگٹی کی مدھر آواز مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئی اور بلوچی موسیقی کی مٹھاس نے سننے والوں پر سحر طاری کر دیا۔
قدیم آلات موسیقی سے دھنیں بکھرتی ہیں تو یہ پرانی ثقافت کی عکاسی بھی کرتی ہیں اور بلوچستان کی مٹھاس سے بھری موسیقی سننے والوں پر جادو کر دیتی ہے۔ بلوچستان کے لوک فنکار مقامی سازوں اور جدید آلات موسیقی کے امتراج سے خوبصورت دھنیں ترتیب دیتے ہیں۔
لوک گلوکار وہاب بگٹی جدید موسیقی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ بلوچی موسیقی کو ایک نیا روپ دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچی فنکاروں نے دنیا بھر میں نام روشن کیا ہے جبکہ نوجوانوں میں مقامی سازوں کی دلچسپی کم نہیں ہوئی۔ وہاب بگٹی اور ان جیسے دیگر بلوچ گلوکاروں کا عزم ہے کہ لوک موسیقی کو دنیا بھر میں فروغ دیں گے۔

