دنیا کے سو سے زائد ممالک کورونا وائرس کی زد میں آ گئے اور جان لیوا مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3500 سے تجاوز کرگئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 3 ہزار 168 افراد متاثر ہیں جبکہ ستاون ہزار ایک سو تینتالیس افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
اٹلی نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ کی آبادی پر مشتمل 11 صوبوں کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 230 سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد انیس ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد چار سو سینتیس ہے۔
مزید جانیں: کورونا: بلوچستان میں بھی وائرس کی تشخیص ممکن بنا دی گئی
ایران میں رکن پارلیمنٹ سمیت ایک سو پینتالیس، فرانس میں گیارہ، برطانیہ میں دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چین میں قرنطینہ عمارت زمین بوس ہونے سے 4 افراد ہلاک اور 70 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 49 افراد کونکال لیا گیا۔عمارت میں کرونا وائرس کے مریض زیر علاج تھے۔
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ شدید تشویش کا باعث ہے، تمام ممالک اس کے پھیلاؤ کو روکنے کو اپنی ترجیح بنائیں۔