کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

فوٹو: ہم نیوز


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو شکست دے۔

اعظم خان نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جس کی وجہ سے انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ سرفراز احمد 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انور علی نے 19ویں اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا  لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ ایلیکس ہیلز نے 29 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 26 اور شرجیل خان 6 رنز بنا سکے۔
کیمرون ڈیل پورٹ 22، کیڈویک والٹن ایک، افتخار احمد 25 اور کپتان عماد وسیم 8 رنز بنا سکے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، تیمل میلز2، سہیل خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں ڈین جونز کی اسٹیڈیم سے کچرا چننے کی ویڈیو وائرل

 کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد کر رہے تھے۔ کراچی کنگز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ڈیرن سیمی 23 مارچ کو پاکستان کے اعزازی شہری بن جائیں گے

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں فتح جبکہ پشاور زلمی کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں