سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن کا معاملہ معاشی ہے، فواد چوہدری

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن کا معاملہ معاشی ہے جو ہونا ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا معیشت کے ساتھ  بڑا گہرا تعلق ہے جس کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔ ان کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنا عوام کے فائدے میں بھی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ میں سخت قانون سازی پر کوئی سوال نہیں اٹھاتا تاہم جب بھی پاکستان میں کسی حوالے سے بھی قانون سازی ہوتی ہے تو غیر ضروری مخالفت شروع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کیلئے کوئی قانون نہیں جس کا بننا ضروری ہے ، ہم معاشی پالیسیوں اور معاشی قانون سازی کے تحت اسے ریگولیٹ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے قواعد میں تبدیلی کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی تمام عالمی میڈیا کمپنیوں کے لیے تین ماہ میں پاکستان کے اندر رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر خزانہ نے وزیراعظم کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا، سینئر صحافی کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر، ٹک ٹاک اور ڈیلی موشن سمیت دیگر تمام کمپنیوں کو آئندہ تین ماہ کے اندر اپنی رجسٹریشن کرانا ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی تمام کمپنیوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ میں اسلام آباد کے اندر اپنا دفتر لازمی قائم کریں گی، اسی طرح ان کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ  پاکستان میں رابطہ افسربھی تعینات کریں۔


متعلقہ خبریں