نوشہرہ: دوسری جماعت کے طالبعلم کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

نوشہرہ: دوسری جماعت کے طالبعلم کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

نوشہرہ: پولیس نے سات سالہ معصوم و کمسن بچے کے ساتھ وحشت، دہشت اور درندگی برتنے والے انسان نما وحشی کو گرفتار کرلیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

’ پاکستان میں ہر روز گیارہ بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں‘

ہم نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے رسالپور چھاؤنی جیسے حساس علاقے میں قائم کہکشاں چلڈرن اکیڈمی کے طالبعلم محمد علی شاہ کے ساتھ کینٹن ملازم نے زیادتی کی کوشش کی۔

متاثرہ طالبعلم کے چچا نے تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کرائی کہ دوسری کلاس کے طالبعلم محمد علی شاہ کو کینتن ملازم محمد مزمل اسکول کے باتھ روم میں لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ایس ایچ او تھانہ رسالپور انسپکٹر ارشاد احمد کے مطابق کہکشاں چلڈرن اکیڈمی رسالپور کے کینٹن ملازم محمد مزمل کو رپورٹ درج کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ بچے کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے کے لیے اسے ڈسٹرکٹ اسپتال نوشہرہ بھیج دیا گیا ہے۔

لاہور: سات سالہ انعم کو چھ دن تک بھوکا و پیاسا رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

ایس ایچ او نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ تھانہ رسالپور میں متاثرہ بچے کے چچا ساجد امین کی مدعیت میں زیردفعہ 377 – B اوربچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے قانون زیر دفعہ CPA-  50/53 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کینٹن ملازم محمد مزمل کو سینئر سول جج / جوڈیشنل مجسٹریٹ نوشہرہ اکرام اللہ  کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

29 جنوری 2020 کو میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ نوشہرہ میں ملزمان کو پکڑے جانے کے باوجود بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ صرف دس دن کے اندر پانچ بچے زیادتی کا نشانہ بنے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ چند روز قبل سات سالہ عوض نور کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا لیکن ایک گھنٹے کے اندر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دوسر واقعہ نوشہرہ کی تحصیل پبی میں پیش آیا تھا جہاں دس سالہ فیض اللہ کو چار درندہ صفت ملزمان نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے ان ملزمان کو بھی چند ہی گھنٹوں میں پکڑ لیا تھا۔

گزشتہ ماہ تیسرا واقعہ شیرین کوٹھے کے مدرسے میں پیش آیا تھا جہاں قاری نے 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی۔ ملزم سجاد کو بھی پولیس نے چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوتھا واقعہ اکبر پورہ میں پیش آیا تھا جہاں شہزاد نامی ملزم نے چار سالہ حیا نور کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی لیکن بچی کے ماموں کے آنے پر وہ بھاگ نکلا تھا مگر پھر پکڑا گیا تھا۔

مانسہرہ بچہ زیادتی کیس: ملزم شمس الدین کا جسمانی ریمانڈ منظور

ایک واقعہ شیریں کھوٹھے میں رونما ہوا تھا جہاں چھ سالہ افغان بچے عبداللہ کو دو بچوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان کی اپنی عمریں دس اور 12 سال تھیں۔ پولیس نے انہیں بھی پکڑ لیا تھا۔


متعلقہ خبریں