سندھ میں محتسب اعلیٰ کی تعیناتی کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دے دیا گیا

ایئرپورٹس بند کرنے اور لاک ڈاؤن کی تجاویز دی تھیں، وزیراعلیٰ

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ میں محتسب اعلیٰ کا اختیار گورنر سے لے کر وزیر اعلیٰ کو دے دیا گیا۔

سندھ میں محتسب اعلیٰ کی تقرری کے اختیار سے بھی گورنر سندھ کو محروم کر دیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے اختیارات کے ترمیمی بل کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد اب سندھ میں محتسب اعلیٰ کی تبدیلی کا اختیار وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس آ گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر سندھ نے ترمیمی بل پر 10 دن گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا اس لیے گورنر کے جواب نہ دینے پر بل کو منظور سمجھا جائے۔

نوٹیفکیشن میں ترمیمی ایکٹ کو فوری جاری کرنے کے احکامات بھی دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان کا کراچی اور اسلام آباد میں مارچ کا اعلان

اس سے قبل سندھ میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تعیناتی کا بھی مسئلہ رہا جس میں سندھ اور وفاق ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے تاہم وفاق نے سندھ حکومت کے زور پر آئی جی سندھ کو تبدیل تو کر دیا لیکن نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں