لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی استعمار کے غلام حکمرانوں کی اپنی مجبوریاں ہیں جو انہیں کھل کر کشمیریوں کا ساتھ دینے سے روک رہی ہیں۔
سینیٹر سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام یوم یکجہتی کشمیر پر جو ق در جوق گھروں سے نکلیں اور ریلیوں میں شرکت کریں۔ کشمیر حکمرانوں کا نہیں بلکہ پاکستانی قوم اور پاکستان کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کے غلام حکمرانوں کی اپنی مجبوریاں ہیں جو انہیں کھل کر کشمیریوں کا ساتھ دینے سے روک رہی ہیں۔ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد اقوام متحدہ، عالمی برادری اور خصوصاً پاکستان کا فرض تھا کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوتے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے منہ سے ٹیپو سلطان بننے اور دنیا میں عزت و وقار سے رہنے کی باتیں سن کر قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن 27 ستمبر کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد سے وزیر اعظم ایسے خاموش ہوئے ہیں جیسے اس تقریر سے ان کا کوئی واسطہ ہی نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں کابل میں پاکستانی سفارتخانے کو یکجہتی کشمیر کی تقریب منانے سے روک دیا گیا
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کیا۔