اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی جو چین میں موجود ہیں، وہاں 14 روز تک مانیٹرنگ کرانے کے بعد وطن واپس آسکتے ہیں۔
چین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کٹ تیار کرلی، ڈاکٹر ظفر مرزا کا دعویٰ
ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اس وقت چین میں 28 سے 30 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج چین سے چھ ایسے پاکستانی آرہے ہیں جن کی 14 روز کی مانیٹرنگ نہیں ہوئی ہے۔
پاکستان نے چین کے لیے فضائی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چین کے ساتھ 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔
پاکستان اور چین کے درمیان آج سے براہ راست فضائی آپریشن شروع ہوجائے گا۔ فضائی آپریشن عارضی طور پرجاری کردہ حکمانے کے تحت دو فروری تک کے لیے بند کیا گیا تھا۔
کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والے کیمیکلز موجود نہیں ہیں، ابرارالحق کا دعویٰ
ذرائع کے مطابق آج 9 بجے چین سے چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ – 6007 آرمچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان نے چین کے ساتھ فضائی آپریشن کورونا وائرس پھیلنے کے باعث عارضی طور پر بند کیا تھا