لاہور: ضلعی انتظامیہ لاہور نے محفل تھیٹر کے کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کردیا ہے۔ تھیٹر انتظامیہ پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اجوکا تھیٹر کی مدیحہ گوہر انتقال کر گئیں
ہم نیوز نے ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ اسٹیج ڈرامے کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے جب اس ضمن میں تفتیش و تحقیق کی تو اس کے علم میں آیا کہ ڈرامہ ’یہ میرا دل ہے‘ میں انتہائی بیہودہ ڈانس کیا گیا ہے۔ ڈانس کرنے والی اداکارہ کا نام ندا چودھری بتایا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق اے سی شالیمار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محفل تھیٹر کو سیل کردیا ہے۔ تھیٹر انتظامیہ سے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے جواب طلبی بھی کی ہے۔
ناپاجامعہ کراچی کے طلبہ کو تھیٹر ٹریننگ دیگی
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی تھیٹر کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔