سابق وزیراعظم نواز شریف کی طیارے کے اندر بیٹھے تصویر سامنے آگئی


پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی قطرائرلائنزکے طیارے کے اندر بیٹھے ہوئے کی تصویر سامنے آگئی ہے ۔ 

ذرائع سے سامنے آنے والی تصویر قطر ائر لائن کے طیارے کے اندر کی ہے ،تصویرمیں دیکھا جاسکتاہے کہ میاں نواز شریف جہاز کی نشست پر براجمان ہیں،انہوں نے لال رنگ کا مفلر گلے میں ڈال رکھا ہے  اور اپنے ذاتی معالج سے  سے کچھ کہہ رہے ہیں۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کالے سوٹ میں ملبوس ہیں اور وہ اورنج کلر کی جیکٹ پہنے جہاز کے عملے اور دیگر دو افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہیں اور ائر ہوسٹس انہیں کچھ پیش کررہی ہیں ۔تاہم شہباز شریف کا چہرہ تصویر میں واضح نہیں دکھائی دے رہا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔

نوازشریف کے قریبی ساتھی بھی ان کے ہمراہ ہیں جن میں شہباز شریف، ڈاکٹر عدن، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں۔ ایئرایمبولینس سابق وزیراعظم کو لے کر لاہور ایئر پورٹ سے منگل کی صبح دس بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوئی۔

ن لیگ کی اعلیٰ قیادت بشمول راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، خواجہ آصف، ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر انہیں ایئرپورٹ تک چھوڑنے آئی۔

یہ بھی پڑھیے: نوازشریف علاج کیلئے لندن روانہ ہوگئے

 


متعلقہ خبریں