اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں پی پی پی کورکمیٹی کا اجلاس جاری ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جارہاہے ۔
اجلاس میں نوید قمر، نیرحسین بخاری، نثار کھوڑو، قائم علی شاہ اور قمرزمان کائرہ، رحمان ملک، راجہ پرویزاشرف، رخسانہ بنگش، صابر بلوچ ، سلیم مانڈوی والا اور شازیہ مری بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
امجد ایڈووکیٹ، فوزیہ حبیب، حیدرزمان قریشی، ہمایون خان، لطیف کھوسہ ،مخدوم احمد محمود ،مہدی شاہ، میاں رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، مصطفی نواز کھوکھر اور نفیسہ شاہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں آفتاب شعبان میرانی، اعتزاز احسن، علی مدد جتک ، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری منظور، فرحت اللہ بابر اور فاروق نائیک موجود ہیں۔
شیری رحمان، تاج حیدر، وقار مہدی، یوسف رضاگیلانی اور یوسف تالپور سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہیں۔
سکھر جیل میں قید سید خورشید شاہ کا نام بھی پی پی پی کورکمیٹی کے اجلاس میں مدعو کئے جانے والوں میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس مرتبہ پیپلزپارٹی اپنا یوم تاسیس کشمیریوں کے ساتھ منائے گی،بلاول بھٹو زرداری
پیپلزپارٹی کے اس اہم اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کی ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جارہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔