’ کھیلوں کے میدانوں کا آباد ہونا ایک پرامن اور محفوظ پاکستان کا مظہر ہے‘


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے خیبر پختونخوا کےصوبائی وزیر برائے سیاحت، ثقافت و کھیل  عاطف خان کی ملاقات ہوئی ہے ۔

کے پی کے صوبائی وزیر نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والے چھ روزہ کھیلوں کے انعقاد کے متعلق آگاہ کیا اور شرکت کی دعوت دی۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا کہ  کھیلوں کے میدانوں کا آباد ہونا ایک پرامن اور محفوظ پاکستان کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ملک کا وزیراعظم خود سپورٹس مین اور کھیلوں کا بہت بڑا مداح ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات  نے کہا کہ  خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ پاکستان کا مثبت تشخص اور روشن چہرہ اجاگر کرے گا۔   چھ روزہ کھیلوں کے انعقاد کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا 33 ویں نیشنل گیمز رواں سال منعقد کرنے کا اعلان

کے پی  کے صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان میں سیاحت اور کھیلوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں