کوئٹہ میں دھماکہ، چار سیکیورٹی اہلکار شہید، چھ زخمی


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ  میں خود کش بم دھماکے سے چار سیکیورٹی اہلکار شہید  اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکہ خونی تالاب کے علاقے میں ہوا۔ جو کوئٹہ سے 28 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش حملہ ایف سی کے کیمپ پر کیا گیا۔  دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ جاری ہے۔

دھماکے کے بعد لیویزاور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ سیکیورٹی فورسز کےآپریشن کےدوران ہوا۔

سیکیورٹی فورسزکے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں