سندھ اسمبلی میں نمرتا ہلاکت کیس، بچے کی میت کے لئے ایمبولنس نہ ملنے کے واقعات کی گونج


کراچی: سندھ اسمبلی میں منگل کے روز آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی طالبہ نمرتا کماری اور میرپور خاص میں بچے کی میت کے لئے ایمبولنس نہ ملنے کے واقعات  کی گونج سنائی دی۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ عذرا افضل پیچوہو  نے کہا کہ طلبہ نمرتا کی ہلاکت قتل ہے یا خودکشی، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اس کا تعین ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ  میڈیکل کی طالبہ نمرتا کی موت خود کشی نہیں لگتی، معاملے کی تحقیقا ت کرائی جائے۔

حلیم عادل شیخ نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص میں بچے کی میت لے جانے کے لیے ایمبولنس نہیں ملی۔ باپ اور چچا میت لے جاتے ہوئے جان سے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں میت کے لئے ایمبولنس نہیں دی جاتی۔

وزیر صحت عذرا افضل پیچوہو نے پالیسی بیان میں کہا کہ  بدین میں تین بچے اکٹھے پیدا ہوئے۔ انڈس اسپتال میں جگہ نہیں تھی۔ حیدرآباد منتقلی کو کہا، لیکن والدین نے کوتاہی برتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کے ایس او پیز ہیں کہ میت کہ لئے ایمبولنس نہیں دی جاتی، کیونکہ کسی ہنگامی حالت میں اس کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کی انکوائری ہورہی ہے، دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا ہے۔ اسپتالوں کو ایمبولنس کی مد میں بجٹ دیا جاتا ہے، اگر غیرذمہ داری ثابت ہوئی  تو ملوث اہلکاروں  کو سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پہلے ڈرے ہیں نہ آئندہ ڈریں گے، فریال تالپور کا سندھ اسمبلی میں خطاب

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن نصرت سحر نے جب صوبائی وزیر امتیاز شیخ  پر ایوان میں ٹافی کھانے کا الزام لگادیا تو اسپیکر نے فورا کہا، جس نے جو کھانا ہے باہر جاکر کھائے۔
سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی  نے کہا کہ اسمبلی میں چھالیہ، سپاری، گٹکا، ٹافی کھانہ منع ہے، لالی پاپ کھانی ہے یا چاکلیٹ باہر جاکر کھائیں۔

سندھ اسمبلی میں آج حزب اختلاف نے وزیر توانائی امتیاز شیخ کو نشانے پر لئے رکھا۔ سندھ اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے امتیاز شیخ کو نااہل قرار دیا تو ایوان میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

صوبائی وزیر امتیاز شیخ  نے جواب میں کہا کہ وہ اپنے زمانے کی باتیں کرتے ہیں۔ و

ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر نے اجلاس جمعہ کے روز تک ملتوی کردیا۔ کیمرہ مین طالب ملک کے ساتھ عاطف حسین ہم نیوز کراچی ۔


متعلقہ خبریں