راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ دشمن کی گولہ باری و فائرنگ سے 45 سالہ عبدالجلیل اور 3 سالہ نوشین شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ بھارتی گولہ باری سے 3 گھر بھی جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔
بھارتی فوج نے نکرن سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور آخری خبر آنے تک لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔