وزیراعظم کا کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

کوروناوائرس سےبچاؤکیلئےفنڈز کم پڑگئے، اووسیز پاکستانیوں سے اپیل کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنجیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے کہا کہ 50 برس میں پہلی بار ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس مسئلے پر بات کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر زور دیا گیا، گزشتہ روز ہونے والا اجلاس ان قراردادوں کی نئے سرے سے توثیق تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی مشکلات کا تدارک کرنا اس عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنائے۔


متعلقہ خبریں