اسلام آباد: مشکوک افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ ون میں پولیس اہلکاروں نے دو مشکوک افراد کو چیکنگ کے لیے روکا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے سب انسپکٹر اعجاز احمد اور کانسٹیبل بختیار احمد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے جوانوں نے زخمی ہونے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور فائرنگ کرنے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 30 بور کے دو پستول اور روندہ برآمد ہوئے۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو پمز اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے زخمی جوانوں کی عیادت کی اور ان کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا۔