اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے معاملے میں اہم پیشرفت

ishaq dar

اسحاق ڈار کا وطن واپسی کا اعلان


سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اسحاق ڈار کی حوالگی سے متعلق دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کی دستاویز ہم نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

دونوں ممالک میں ہونے والے ایم او یو کی دستاویز پر پاکستان کی جانب سے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور برطانوی عہدیدار گرائم بگر کے دستخط موجود ہیں۔

ایم او یو کے مطابق اسحاق ڈار کو کیسز کی پیروی کے لیے پاکستان کے حوالے کیا جائے گا، اس کے دوران ہونے والے اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی جبکہ حوالگی، حراست، گرفتاری کے بعد کوئی ملک دوسرے کیخلاف مالی مطالبہ نہیں کرسکے گا۔

واضح رہے گزشتہ ماہ شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ برطانیہ نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے ایم او یو پر دستخط کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسحاق ڈارکے اثاثے 1992 سے 2008 تک 91 گنا  بڑھے، واجد ضیاکا عدالتی بیان

یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنس زیر سماعت ہے اور وہ پاناما کیس کے فیصلے کے کچھ عرصے بعد علاج کی غرض سے لندن چلے گئے تھے جس کے بعد وطن واپس نہیں آئے۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا تھا اور وہ بغیر پاسپورٹ کے برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں