مذہبی تعلیم حاصل کرنے پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ

مذہبی تعلیم حاصل کرنے پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ

صوبے بھر کی جیلوں میں موجود مسیحی قیدیوں کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیاہے۔ پنجاب  حکومت کی طرف سے  پہلی مرتبہ مسیحی قیدیوں کے لیے مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے عوض سزاؤں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات کو مسیحی قیدیوں کی تفصیلات جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے جیلوں میں قید مسلم قیدیوں کو مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے عوض معافی دی جاتی ہے۔ قرآن پاک سمیت کلمے یاد کرنے پرمسلم قیدیوں کوخصوصی طور پرمعافی دی جاتی ہے۔

یورپین یونین کی جانب سے پاکستان کی جیلوں  میں قید مسیحی قیدیوں کو مذہبی تعلیم کے عوض معافی دینے کا مطالبہ کیا جا تا رہا ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسیحی قیدیوں کو معافی دینے کے لئے پنجاب پریزن رولز میں تبدیلی کی جائے گی۔

مسیحی قیدیوں کو مذہبی تعلیم کے عوض معافی دینے کے لئے پنجاب پریزن رولز دو سو پندرہ میں ترمیم کی جائے گی جس کے بعد وہ اپنی مذہبی کتابیں اور تعلیمات  حاصل کرکے  سزا میں معافی حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:ملک میں جیلیں کم، قیدی زیادہ ہو گئے

ذرائع کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں اس وقت لگ بھگ  ایک ہزارسے زائد  مسیحی قیدی موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں