ثنا میر کی چار وکٹیں، جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست


کیپ ٹاؤن: پاکستانی گیند باز ثنا میر کی چار وکٹوں کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کو 63 رنز پر ڈھیر کردیا اور صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

جنوبی افریقہ کی کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور صرف دو ہی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں پہنچ پائیں۔

پاکستان کی جانب سے ثنا میر نے چار، نشرا سندھو اور ندا ڈار نے دو، دو جبکہ فاطمہ ثنا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ٹیم میں فیلڈنگ کے مسائل ہیں جسے دور کر رہے ہیں، بسمہ معروف

جواب میں پاکستان نے ہدف 15ویں اوور میں باآسانی آٹھ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ گرین شرٹس کی جانب سے جویریہ خان 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

ثنا میر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 9 مئی اور تیسرا 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی، دوسرا 18 مئی، تیسرا 19 مئی، چوتھا 22 مئی اور پانچواں میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کی کپتان بسمہ معروف ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ثنا میر، ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ رؤف، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرح سندھو، ندا ڈار، اومیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین، جویریہ ودود اور سدرہ نواز شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں