عمران خان کی زبان پھسلنے پر مریم نواز کا طنز

وزیراعظم عمران خان کی زبان پھسلنے پر مریم نواز کا طنز

وزیراعظم عمران خان کی زبان کیا پھسلی مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز شریف نے طعنوں کے نشتر برسا دئیے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا ’نقل کے لیے بھی عقل چاہیے، پرچی سے پڑھیں تو تماشہ بنتا ہے، پرچی کے بغیر بولے تو اور بھی بڑا تماشہ بنتا ہے‘۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی عمران خان کے قائداعظم سے متعلق بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زبان گزشتہ روز سوہاوہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران  ایک بار پھر پھسل گئی ۔ عمران خان نے ’روحانیت‘ کو روحینت اورروحینات  پڑھتے رہے ۔ تقریب میں موجود کسی نے انکی تصحیح کرائی تب جاکر انہوں نےلفظ  ’’روحانیت‘‘ کو صحیح طریقے سے ادا کیا۔

عمران خان کہنا چاہتے تھے کہ وہ ’’روحانیت کو سپر سائنس‘‘ بنائیں گے۔

زبان پھسلنے پر مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔  کہا سیانے کہتے ہیں نقل کے لیے بھی عقل چاہیےپرچی کا طعنہ دینے والا نہ اپنا حلف پڑھ سکا تھا نہ لکھی ہوئی پرچی پڑھ سکتا ہے۔ پرچی سے پڑھے تو تماشہ بنتا ہے، پرچی کے بغیر بولے تو اور بھی بڑا تماشہ بنتا ہے، قدرت بھی کس کس طرح بدلے چکاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے قائداعظم سے متعلق بیان کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے کہا ہم نے آج تک قائداعظم کے بارے میں یہی پڑھا کہ ان کو ٹی بی ہے لیکن خان صاحب نے  انکشاف کیا ہے کہ ان کو کینسر تھا ۔شیریں مزاری اب وضاحت کریں گی کہ خان کی زبان پھسل گئی تھی۔

ماضی میں وزیراعظم عمران خان نے کہا حضرت عیسیٰ کا تاریخ میں ذکر نہیں، انھوں نے ہزاروں کلومیٹر فاصلے کے باوجود جاپان اورجرمنی کو پڑوسی ملک قرار دیاتھا عمران خان نے چین میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختون خوا میں پانچ بلین درخت لگانے کا دعوی بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں