آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ: پاکستان کی 80 ممالک پر برتری

قوم ٹیم پر انعامات کی بارش

فوٹو: فائل


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے پہلی بار 80 ممالک پر مشتمل ٹی 20 رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان پہلی پوزیشن پر ہے۔

آئی سی سی نے جمعے کے روز 80 ٹیموں پر مشتمل نئی ٹی20 رینکنگ جاری کی ہے۔

آئی سی سی کی 80 ممالک پر مشتمل رینکنگ میں پاکستان 286 پوائنٹس کے ساتھ  سب سے اوپر ہے۔ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

رینکنگ میں افغانستان کا چھٹا، سری لنکا کا ساتواں اور ویسٹ انڈیز کا 9 واں نمبر ہے۔

امریکہ کا 31واں، جرمنی کا 34واں، میکسیکو کا 48واں، چین کا 76واں اورلیسوتھو کا آئی سی سی ٹی20رینکنگ میں 80 واں نمبر ہے۔

رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے 262، انگلینڈ 261، آسٹریلیا 261 اور بھارت کے 260 پوائنٹس ہیں۔


متعلقہ خبریں