کارکے رینٹل پاور کیس، ملزم بابر ذوالقرنین کا فرنٹ مین گرفتار


راولپنڈی: قومی احتساب بیورو نے کارکے رینٹل پاور کیس میں ملزم بابر ذوالقرنین کے فرنٹ مین شیر ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیر ملک کے اکاؤنٹ میں ترکی سے ڈالر منتقل ہوئے۔

یاد رہے راجہ بابر ذوالقرنین سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کا بیٹا ہے۔ وہ اس کیس میں اب تک پیش نہیں ہوا اور مفرور ہے۔

یہ بھی پڑھیں کارکے پاور کیس، نیب نے سابق سیکرٹری پانی و بجلی کو گرفتار کرلیا

واضح رہے اسی کیس کے سلسلے میں 10 اپریل کو نیب راولپنڈی  نے سابق صدر آزاد کشمیر راجا ذوالقرنین کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ نیب نے کارکے رینٹل پاور کیس میں کمیشن لینے کے الزام میں راجا عمر ذوالقرنین کی گرفتاری کے لیے یہ چھاپہ مارا تھا۔

اس حوالے سے زرائع نے بتایا تھا کہ  راجا ذوالقرنین کے دونوں بیٹوں پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔ نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کی سربراہی میں گرفتاری کے لیے پہنچی تھی جس کے پاس راجا عمر ذوالقرنین کے اریسٹ وارنٹ بھی موجود تھے تاہم انہیں گرفتارنہیں کیاجاسکا تھا۔

یاد رہے کارکے پاور کیس میں نیب نے 19 اپریل کو سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو گرفتار کیا تھا۔نیب نے انہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور اہم دستاویزات بھی اپنے قبضے میں لی تھیں۔ شاہد رفیع کو اس کیس کے علاوہ گیارہ دیگر کیسز میں بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں