اسٹاک مارکیٹ: سرمایہ کاروں کو دس روز میں چھ کھرب کا نقصان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کے باعث دس روز میں سرمایہ کاروں کے چھ کھرب روپے ڈوب چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج مزید 550 پوائنٹس کی کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے سوا کھرب روپے ڈوب گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج 100 انڈیکس 36464 کی سطح تک گرا جو رواں برس کی کم ترین سطح بتائی جاتی ہے جبکہ کاروباری دن کا اختتام 550 پوائنٹس کی کمی سے 36 ہزار 579 پر ہوا جو تین گزشتہ تین برسوں میں اسٹاک مارکیٹ کی کم ترین اختتامی قدر ہے۔

دس روز کے دوران 100 انڈیکس میں 2400 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور اس کے باعث سرمایہ کاروں کے چھ کھرب روپے ڈوب گئے۔

یہ بھی دیکھیں: اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 506 پوائنٹس کی کمی پر بند

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ برقراررہا۔ 100 انڈیکس 550 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 579 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رجحان رہا۔ اسٹاک ایکسچینج  کاروبار کے اختتام پر 36 ہزار 579 کی سطح پر بند ہوا۔

غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل شئیرز بیچنے کے سبب مارکیٹ گرؤاٹ کا شکار ہے، کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 337 کمپنیوں کے 17 کروڑ شئیرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 5 ارب سے زائد ریکارڈ کی گئی-


متعلقہ خبریں