نیب کا سابق صدر آزاد کشمیر کے گھر پر چھاپہ


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق صدر آزاد کشمیر راجا ذوالقرنین کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ چھاپہ سابق صدر آزاد کشمیر کے بیٹے راجا عمر ذوالقرنین کی گرفتاری کے لیے مارا گیا ہے۔

ذرائع نے بتا یا کہ چھاپہ سابق صدر کے بیٹے عمر ذوالقرنین کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔ ان پر کارکے رینٹل پاور کیس میں کمیشن لینے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق راجا ذوالقرنین کے دونوں بیٹوں پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔ نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کی سربراہی میں گرفتاری کے لیے پہنچی۔

نیب ٹیم کے پاس راجا عمر ذوالقرنین کے اریسٹ وارنٹ بھی موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں